تازہ ترین
سیریزکا پانچواں میچ:پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

سیریزکا پانچواں میچ:پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

بلاوایو:(22جولائی، 2018)شاہینوں نےزمبابوے کےخلاف سیریزکے پانچویں اور آخری میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیاہے۔

 پاکستان کوپانچ میچوں کی سیریز میں 4-0سے برتری حاصل ہوچکی ہے۔سرفراز احمد الیون کلین سوئپ کےلیے فیوریٹ ہے۔یہ میچ بولاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلاجارہا ہے۔ آخری میچ دونوں ٹیموں میں تبدیلی کی گئی ہےیاسرشاہ،عثمان شنواری اورجنیدخان کوریسٹ کاموقع دیاگیاہے جبکہ پاکستان ٹیم میں حسن علی،محمدعامراورمحمد نوازکی واپسی ہوئی ہے۔ دوسری طرف زمبابوے ٹیم میں ٹیٹینڈاچتارا اورایم پوفوشامل کیے گئے ہیں۔

ٹاس جیتنے کےبعد پاکستانی کپتانسرفرازاحمد کاکہناتھا کہ وکٹ بیٹنگ کےلیے بہت اچھی ہے،بڑا اسکورکریں گے۔وائٹ واش سے بچنے کے لیے میزبان ٹیم کو میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں قومی ٹیم کو رواں سال سیریز جیتنے سمیت کسی بھی ٹیم کو وائٹ واش کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top