تازہ ترین
سیالکوٹ: کسٹم حکام کی کارروائی، نایاب نسل کے کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سیالکوٹ: کسٹم حکام کی کارروائی، نایاب نسل کے کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سیالکوٹ:(15 ستمبر 2018) سیالکوٹ میں کسٹم حکام نے کارروائی کر کے نایاب نسل کے کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پردوران تلاشی نایاب نسل کے دو سو کچھوؤں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔نایاب نسل کے کچھوے کپڑے کے ڈبوں کے ساتھ پیک کرکے ملائیشیا بھیجے جارہے تھے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبایئے

ڈپٹی کلیکٹر کے مطابق کپڑوں کے ڈبے نجی کوریئر کمپنی نے ملائیشیا کیلئے بک کئے تھے۔ کسٹم حکام نے کچھوے قبضے میں لےکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کچھوے کا گوشت کھانے سے 7 بچے ہلاک

کراچی: پولیس نے ڈیفنس سے نایاب نسل کے 700 سے زائد کچھوے برآمد کرلیئے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top