تازہ ترین
سیالکوٹ: پیٹرول سےجلائی گئی عاصمہ میواسپتال لاہور میں دم توڑگئی

سیالکوٹ: پیٹرول سےجلائی گئی عاصمہ میواسپتال لاہور میں دم توڑگئی

سیالکوٹ : (24 اپریل 2018) سیالکوٹ میں پیٹرول سے جلائی گئی مسیحی برداری کی لڑکی عاصمہ لاہور کے میو اسپتال میں دم توڑ گئی۔ رضوان نامی ملزم نے شادی سے انکار پرعاصمہ پر پیٹرول چھڑک کراسے آگ لگا دی تھی۔

پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ پاکپورہ میں رضوان نامی ملزم نے اٹھارہ اپریل کو گھریلو ملازمہ عاصمہ پر پیٹرول پھینک کر اسے آگ لگادی تھی۔لڑکی کے والد یعقوب مسیح کے مطابق ملزم رضوان عاصمہ سے شادی کا خواہشمند تھا۔ پولیس نے واقعےکا مقدمہ درج کرکے ملزم رضوان کو گرفتار کرلیا ہے۔پچیس سالہ عاصمہ عبدالقدوس نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی۔پیٹرول سے لگائی گئی آگ سے اس کا نوے فیصد جسم جھلس گیا تھا۔ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سیالکوٹ میں تیزاب گردی کا واقعہ

پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ،3 افراد جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top