تازہ ترین
سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، پاکستانی شہری زخمی، آئی ایس پی آر

سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، پاکستانی شہری زخمی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (11 اکتوبر 2018) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی ہے۔ سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شدید زخمی ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیالکوٹ سیکٹر میں ایک اور شہری بھارتی درندگی کا نشانہ بن گیا ہے۔ محمد حنیف سکھیال گاؤں میں بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ محمد حنیف پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کھیتوں میں کام کررہا تھا۔ محمد حنیف کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ پاکستان رینجرز نے بھارت سے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کردیا جس میں بھارتی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی جی آئی ایس آئی کا سوشل میڈیا پر کوئی سرکاری اکاؤنٹ نہیں، آئی ایس پی آر

پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، آئی ایس پی آر

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top