تازہ ترین
سیالکوٹ: اچانک پیٹرول کی قلت، پمپس بند، شہریوں کو مشکلات

سیالکوٹ: اچانک پیٹرول کی قلت، پمپس بند، شہریوں کو مشکلات

سیالکوٹ (11 ستمبر 2017) سیالکوٹ میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ بیشتر مالکان نے پیٹرول پمپس بند کردئیے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سیالکوٹ میں اچانک پیٹرول نایاب ہوگیا جس کے باعث بیشتر پیٹرول پمپس بند کردئیے گئے۔ شہری پیٹرول کے حصول کے لئے مارے مارے پھرتے رہے۔ شہر کے بیشتر پمپس بند ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پیٹرول پمپس مالکان کا موقف ہے کہ انہیں پیٹرول کی سپلائی بند ہوگئی ہے جس کے باعث اسٹاک ختم ہوگیا۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال تب ہوتی ہے جب پیٹرول سستا یا مہنگا ہونے والا ہوتا ہے۔ ایس او پیز کے مطابق پیٹرول پمپ پر 22 دن کا اسٹاک ہونا لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ

کوئٹہ: بلوچستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی ہڑتال، پیٹرول پمپس بند

Comments are closed.

Scroll To Top