تازہ ترین
سیاسی جماعتوں کی سنجرانی کی حمایت کی وجوہات عوام کے سامنے آنی چاہیے، نواز

سیاسی جماعتوں کی سنجرانی کی حمایت کی وجوہات عوام کے سامنے آنی چاہیے، نواز

اسلام آباد(14مارچ، 2018)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کیا وجہ ہےزرداری، عمران اور ایم کیوایم کی سنجرانی کی حمایت کی۔

احتساب عدالت میں نواز شریف نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ کل بھی کہا تھا کہ کیا وجہ تھی پیپلز پارٹی اور بنی گالہ والے ایک ہی دربار پر جا کر جھک گئے،کراچی سے آنے والوں کو بھی صرف سنجرانی کا دربار ہی نظر آیا ۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ تھی کہ جی پی ایس کی طرح ہر کوئی ایک ہی جگہ پر جا پہنچا۔ صحافی کے اس سوال پر کہ 2018کا الیکشن بھی مینیج کیاگیا تو آپ کیا کریں گے تو انھوں نےکہا اب نہ وہ وقت رہا ہے اور نہ ہی حالات اور دنیابہت آگے چلی گئی ہے۔

اس سوال پر کہ اگر نگران حکومت سے الیکشن مینیج کرائےگئے تو کیسے روکے گےاس پر سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ نگران حکومت آئین سے بالاتر ہوکر کوئی کام نہیں کرسکتی۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top