تازہ ترین
سیؤل: شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات

سیؤل: شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات

سیؤل : (27 مئی 2018) شمالی اور جنوبی کورین رہنما وصدر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ غیر فوجی علاقے میں ملاقات کے دوران کم جونگ ان اور مون جئے ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق شمالی کورین رہنما کم جونگ ان اور جنوبی کورین صدر مون جئے ان کے درمیان خفیہ ملاقات دو کوریاؤں کے درمیان غیر فوجی علاقے میں ہوئی۔سربراہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر کی جانب سے کم جونگ ان سے ملاقات منسوخ کرنے کے اعلان سے متعلق تبادلہ خیال کیا لیکن تفصیل نہیں بتائی گئی۔

جمعے کے روز امریکی صدر نے شمالی کورین لیڈر سے بارہ جون کی سنگاپور میں طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا،لیکن چند گھنٹے کے بعد اعلان کیاکہ شمالی کورین اور امریکی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹرمپ نے کہاکہ دونوں جانب کھیل کھیلا جارہاہے۔ اور اس سے متعلق وہ پہلے ہی آگاہ کر چکے ہیں۔ٹرمپ نے کہا تھاکہ امریکا اور شمالی کوریا مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ کم جونگ سے ملاقات ہوگی،جبکہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہاکہ ملاقات ضرور ہوگی۔ اگر بارہ جون کو نہ ہوئی تو بارہ جولائی کو ہوگی۔ اور وائٹ ہاؤس اقدامات کیلئے اپنی منصوبہ بندی ٹیم سنگاپور بھیجے گا۔

یہ بھی پڑھیے

شمالی اور جنوبی کوریا کے صدور کے درمیان تاریخی ملاقات

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا سربراہان کی ملاقات منسوخ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top