تازہ ترین
سکھ رہنما چرن جیت سنگھ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

سکھ رہنما چرن جیت سنگھ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

پشاور:(14 جون 2018) محکمہ انسداد دہشتگردی نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کر کے سکھ رہنما سردار چرن جیت سنگھ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملزم کو کوہاٹ روڈ نزد غلہ منڈی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم شہریار کے خلاف انسداد دہشتگری ایکٹ انیس سو ستانوے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیے

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش واردات میں شریک دیگر ملزمان سے متعلق بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو سکھ رہنما چرن جیت سنگھ کو پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع سکیم چوک میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی ،خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

پشاور: 24 گھنٹہ کے اندر قتل کا ملزم گرفتار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top