تازہ ترین
سکھوں کےلیے کرتار پور کوریڈورکھونے کا اقدام:پاکستان کے سوفٹ امیج میں اضافہ

سکھوں کےلیے کرتار پور کوریڈورکھونے کا اقدام:پاکستان کے سوفٹ امیج میں اضافہ

نئی دہلی(14دسمبر، 2018) پاکستان میں تمام اقلیتوں کوبنیادی اورمذہبی حقوق حاصل ہیں۔سکھوں کو ان کی عبادت گاہ تک پہنچانے کیلئےاقدامات اور خاص طورپرکرتار پور کوریڈور کھولنا اس کا واضح ثبوت ہے۔اس اقدام سے دنیا بھر میں پاکستان کے سوفٹ امیج میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی اقدامات پرسکھ کمیونٹی نےخوشی کااظہارکیا ہے۔متعدد سکھوں نے گردوارہ نانک صاحب اور دیگر مذہبی مقامات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔

ان ہی میں سے ایک بھارتی ریاست تامل ناڈو کی اداکارہ پونم کور نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیوشیئر کی جس نےدیکھتےہی دیکھتےدھوم مچادی۔ویڈیومیں پونم کورنے کرتارپور کوریڈور کھولنے پرشکریہ ادا کیا۔پونم کور کاوزیراعظم پاکستان عمران خان سےکئی امیدیں وابستہ ہیں۔پونم کور نے حسن ابدال میں بھی سکھوں کے گرد وارے کی زیات کی۔پاکستان کے اقدام کو سراہا۔ایک یاتری نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی رواداری ہے۔سکھوں سمیت تمام اقلتیوں کو مذہبی آزادی ہے۔تامل ادا کارہ پونم کور کا کہناہےکہ عمران خان پاکستان کی نئی پہچان ہیں۔

انہوں نے بھارتی پنجاب کے وزیر سدھو کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیے:

وزیراعظم نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا

عمران خان فرشتہ صفت انسان ہے، نوجوت سنگھ سدھو

Comments are closed.

Scroll To Top