تازہ ترین
سکھر میں دیوار گرنے سے 8 بچے جاں بحق

سکھر میں دیوار گرنے سے 8 بچے جاں بحق

سکھر:(11 اکتوبر 2018) سکھر میں دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجے میں آٹھ بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے صالح پٹ کے گاؤں غلام رسول شمبھانی میں گھر کی دیوار گرگئی ہے۔ دیوار گرنے سے آٹھ بچے جابحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچیاں اور دو بچے شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں پانچ سے دس سال کے درمیان ہیں۔ دیوار گرنے سے تین بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے

سرگودھا میں آندھی کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق

کوئٹہ میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے تین افراد جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top