تازہ ترین
سکھانے کاجذبہ: گھانا کا ٹیچر انٹرنیٹ پر مقبول

سکھانے کاجذبہ: گھانا کا ٹیچر انٹرنیٹ پر مقبول

آکرا(01مارچ،2018)افریقی ملک گھانا کے ایک ٹیچر اپنے اسکول کے بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم بغیر کمپیوٹر کےسکھانے کی تصویریں انٹر نیٹ پر آنے کے بعد پوری دنیا میں مقبول ہوگیاہے۔

تصویروں میں وہ بچوں کو کمپیوٹرکورس کی تعلیم بغیر کسی کمپیوٹرکے بلیک بورڈ پر سکھارہا ہے۔ ٹیچر کی تصویریں ہزاروں کی تعداد میں شیئرہونے کےبعد مائیکروسافٹ نے اسکول میں کمپیوٹر فراہم کرنے کا وعدہ کیاہے۔

تصویروں کےساتھ اپنی فیس بک پوسٹ میں ٹیچر کاکہناتھاکہ اس ملک میں بچوں کوکمپیوٹرکی تعلیم دینا پرلطف ہے۔

ٹیچرنے اپنے پیغام میں کہاکہ میں اپنے طالبعلموں سے پیارکرتاہوں اور ایساکچھ کرتاہوں کہ جوکچھ میں پڑھاؤوہ اسے سمجھ سکیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھاجاسکتاہےوہ بچوں کو مائیکروسافٹ ورڈ کو بلیک بورڈ پر اس کا  اسکیچ بناکر طالبعلموں کو اس کے بارے میں بتارہاہے۔

یہ بھی پڑھیے:

تیس سال تک لاش کے ساتھ رہنی والی خاتون

مصر کے جنوبی علاقے میں قدیمی قبرستان کی باقیات برآمد

Comments are closed.

Scroll To Top