تازہ ترین
سپریم کورٹ نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد: (21 فروری 2018) سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017ء کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ میں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سماعت مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ساڑھے 4 بجے دوبارہ آئیں گے اور بتائیں گے کہ مختصر حکم دینا ہے یا فیصلہ کرنا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کچھ دیر کی تاخیر ہوئی اور سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 6 بجے کے قریب فیصلہ سنانا شروع کیا اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصلہ سنایا۔چیف جسٹس نے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا کہ آرٹیکل 62 اور 63 پر نہ اترنے والا شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا۔

عدالتی فیصلے میں نوازشریف کے بطور پارٹی صدر اٹھائے گئے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نون لیگ آئندہ الیکشن بھی بھاری اکثریت سے جیتے گی، نواز شریف

مجھے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر نکالا گیا، نواز شریف

 

Comments are closed.

Scroll To Top