تازہ ترین
سپریم کورٹ نے قرضہ معافی کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے قرضہ معافی کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

اسلام آباد: (9 اگست 2018) سپریم کورٹ نے قرضہ معافی کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ عدالت نے قرض داروں کو منظور شدہ اور وصول شدہ رقم کے پچھترفیصد کے برابر رقم جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے تیس جولائی کوقرض معافی کیس کی سماعت کی جس کاحکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکمنامے میں قرض داروں کومقررہ مدت منظور شدہ اور وصول شدہ رقم کے پچھتر فیصد کے برابررقم رجسٹرارسپریم کورٹ میں جمع کرانے کاحکم  دیاگیاہے۔ حکمنامے کے مطابق رقم جمع کرانے والوں کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی جبکہ رقم جمع نہ کرانے والے کے لئے دوسرے آپشنپرغور کیاجائے گا۔ دوسرے آپشن میں کیسز بنکنگ کورٹس کوبھیجے جائیں گے جوان کیسز کا ازسرنو جائزہ لیں گی جبکہ دوسراآپشن استعمال کرنے والوں کے اثاثہ جات گروی رکھے جائیں گے۔

عدالت کے مطابق قرض داروں کے شراکت داروں اوران کے ساتھیوں نے بھی بینک سے لئے گئے قرض سے فائدہ اٹھایا، ان کے اثاثے بھی گروی رکھے جائیں گے۔ حکم نامے کے مطابق پہلاآپشن استعمال کرنے والے الگ اکاؤنٹ کے ذریعے رجسٹرارآفس میں رقم جمع کراسکتے ہیں، کیس کی آئندہ سماعت سولہ اگست کوہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: سپریم کورٹ رجسٹری،ایم نائن موٹروے کی غیر معیاری تعمیر پر عدالت کا اظہار برہمی

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 بحال کردیا

Comments are closed.

Scroll To Top