تازہ ترین
سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کی درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(14مارچ، 2018)سپریم کورٹ نےعائشہ گلالئی کی نااہلی سےمتعلق الیکشن کمیشن کےفیصلےکےخلاف عمران خان کی درخواست خارج کردی،چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اپیل پر نوٹس جاری کرنے کےپابند نہیں ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمی کے3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی۔چیف جسٹس نے کہا بتایا جائے عمران خان کا مسئلہ کیا ہے بلکہ اس سے قبل یہ بتائیں کہ نااہلی کس بنیاد پر چاہتے ہیں۔بابراعوان نے کہا کہ عائشہ گلالئی پر آرٹیکل63 کا اطلاق ہوتا ہے۔عمران خان کے وکیل نے بتایاانہوں نے پارٹی ہدایات پروزارت عظمی کے امیدوار کوووٹ بھی نہیں دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت اپیل پر نوٹس جاری کرنے کی پابند نہیں۔بابراعوان سے مکالمے میں انھوں نے کہا میڈیا پر استعفی کا اعلان تو آپ نے بھی کیا،مخصوص وقت تک استعفی دے کرواپس بھی لیاجاسکتاہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے پوچھا کہ کیاخودعمران خان نے پارٹی امیدوار کوووٹ دیاتھا، کیا شیخ رشید استعفی کے اعلان کے بعد مستعفی ہوئے۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیے:

مسلم لیگ (ن) کا عائشہ گلالئی کو قانونی نوٹس

عائشہ گلالئی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top