تازہ ترین
سپریم کورٹ نے دانیال عزیزپر فرد جرم عائد کردی

سپریم کورٹ نے دانیال عزیزپر فرد جرم عائد کردی

اسلام آباد(13مارچ،2018) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیردانیال عزیز پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی ۔جسٹس مشیر عالم نے دانیال عزیز کو فرد جرم کی چارج شیٹ پڑھ کر سنائی ۔سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل دو سو چار کے تحت وفاقی وزیر دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کی۔

فردجرم میں کہا گیا کہ دانیال عزیز نےجج کی تضحیک اورعدالت کی توہین کی جبکہ دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

عدالت نے کہا کہ دانیال عزیز نے 8 ستمبر 2017 کو الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے نگراں جج نے نیب ریفرنس تیار کرایا ۔ 15 دسمبر کو کہا گیا کہ جہانگیر ترین کو سزا دے کر عمران خان کو بچانا مقصود تھا ۔31 دسمبر کو کہا گیا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کو بتائیں کہ کیپیٹل ایف زیڈ ای کی بات ان تک کہاں سے پہنچی ۔

عدالت نے دانیال عزیز کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت 26 مارچ کو ہو گی ۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز کہا کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت سے وابستگی فوت ہو چکی ہے ۔ یہ بھٹو نہیں زرداری کی جماعت ہے ۔

واضح رہےگزشتہ سماعت پر  دانیال عزیز کے وکیل نے توہین عدالت کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے عدلیہ مخالف تقاریر کا ذمے دار میڈیا کو قرار دیا تھا۔عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ میڈیا سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ کرتا ہے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ،تقاریر میں کبھی آئینی اداروں کے وقار کو کم کرنے کی کوشش نہیں کی ۔دانیال عزیز نے عدالت سے شوکاز نوٹس واپس لینے کی بھی استدعا کی تھی ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقاریر پر 2 فروری کوسپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

توہین عدالت کیس: دانیال عزیز نے شوکاز نوٹس کا جواب داخل کرادیا

توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top