تازہ ترین
سپریم کورٹ نے ایل این جی کی ان چیمبر بریفنگ کی درخواست منظور کرلی

سپریم کورٹ نے ایل این جی کی ان چیمبر بریفنگ کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: (10 اکتوبر 2018) سپریم کورٹ میں آئل گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت پر عدالت نے پی ایس او کی آڈٹ فرم کے پی ایم جی کو ادا کیے جانے والے 43 لاکھ کو کم کرکے 15 لاکھ کردیئے۔ جبکہ اٹارنی جنرل کی درخواست پر ایل این جی کی ان چیمبر بریفنگ کی درخواست منظور کرلی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آئل گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ گذشتہ سماعت پر وزیر پٹرولیم چوہدری سرور کو بلایا تھا اور انہیں پٹرولیم کی قیمتوں اور تعیناتیوں کا معاملہ دیکھنے کو کہا۔

انہوں نے کہا کہ آج کل مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں۔ ڈالر کہاں پر چلا گیا ہے۔ مہنگائی ہے کہ پکڑ میں نہیں ہے۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سابقہ حکومت نے پی ایس او میں اقرباء پروری پر تعیناتیاں کیں جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ جبکہ ایل این جی کی درآمد سے متعلق نیب انکوائری کررہا ہے۔

وکیل پی ایس او نے عدالت کو بتایا کہ پٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کیلئے پیپرا مددگار ہوسکتا ہے۔ بورڈ آف مینیجمنٹ کو اگر پیپرا ایک مہینے کے بجائے 15 دن کا ٹینڈر دے تو قیمتوں کو تھوڑا بہت فرق آسکتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ فرق چاہے ایک پیسے کا بھی ہو پھر بھی عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سابقہ حکومت نے کونسی غیر قانونی تعیناتیاں کیں؟ جس پر وکیل پی ایس او نے بتایا کہ سابقہ حکومت نے صرف ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی کی۔

چیف جسٹس کی جانب سے ایم ڈی کی تتنخواہ پوچھنے پر وکیل نے بتایا کہ ان کی 37 لاکھ روپے ایم ڈی کی ماہوار تنخواہ تھی۔ جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ کیا یہ ریاست کا اتنا لاڈلا تھا کہ اسے اتنی تنخواہ دی گئی؟چیف جسٹس نے کہا کہ نیب اس معاملے کو دیکھے۔ نیب کی رفتار سست ہے۔ اپنی رفتار تیز کریں۔ چار ہفتے کے اندر تحقیقات مکمل کر کے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

اس کے بعد عدالت نے پی ایس او کی آڈٹ فرم کے پی ایم جی کو ادا کیے جانے والے 43 لاکھ کو کم کرکے 15 لاکھ کردئیے۔ جبکہ اٹارنی جنرل کی درخواست پر ایل این جی کی ان چیمبر بریفنگ کی درخواست منظور کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم نااہلی کیس: سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی

فیصل رضا عابدی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

 

Comments are closed.

Scroll To Top