تازہ ترین
نقیب قتل کیس: سپریم کورٹ نے راؤ انوارکو حفاظتی ضمانت دے دی

نقیب قتل کیس: سپریم کورٹ نے راؤ انوارکو حفاظتی ضمانت دے دی

اسلام آباد: (13 فروری 2018) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کراچی کے ہائی پروفائل قتل نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ نقیب قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے ہیومن رائٹ سیل کو سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا خط موصول ہوا ہے، اگر یہ خط واقعی راؤ انوار کا ہے تو عدالت انہیں موقع دیتی ہے کہ وہ خود آئندہ جمعہ کے روز عدالت میں پیش ہوکر اپنا مؤقف دیں، سندھ پولیس اور اسلام آباد پولیس ان کی حفاظت کرے اور انہیں گرفتار نہ کیا جائے لیکن یہ تمام احکامات راؤ انوار کی عدالت میں آمد سے مشروط ہوں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نقیب اللہ ہمارا بھی بچہ تھا لیکن شہادت کے بغیر کسی کو مجرم نہیں کہا جاسکتا، راؤ انوار کو بھی انصاف ملنا چاہئے، خط کی تصدیق راؤ انوار ہی کرسکتے ہیں تاہم سابق ایس ایس پی کے خط پر جے آئی ٹی تشکیل دیں گے۔ کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ میں سندھ پولیس آج خالی ہاتھ پیش ہوئی کیونکہ اس عرصے میں راؤ انوار سمیت نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث کسی پولیس اہلکار کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔پولیس نے میڈیا پر چھاپوں کی خبریں جاری کرنے، مدد کے لیے اداروں کو خط لکھنے اور غیر متعلقہ پولیس اہلکاروں کی گرفتاریوں میں کافی پھرتیاں دکھائیں مگر سب بے سود رہا، دوسری جانب جو پولیس اہلکار پکڑے گئے، تفتیشی ٹیم ان سے مقدمے کے لیے سودمند بیانات لینے میں بھی ناکام رہی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مقدمے میں مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے گزشتہ سماعت میں سندھ پولیس کو تمام ذرائع بروئے کار لانے کیلئے مزید دس دن کی مہلت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

نقیب اللہ قتل کیس: تین ملزمان 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

\http://urdu.abbtakk.tv/%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D9%85%D8%AD%D8%B3%D9%88%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A7%D9%85-%D9%BE%D8%B1-%DA%A9%D8%A7/

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top