تازہ ترین
کراچی رجسٹری : شاہ زیب قتل کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت جاری

کراچی رجسٹری : شاہ زیب قتل کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت جاری

کراچی: (13 جنوری 2018) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شاہ زیب قتل سمیت، صاف پانی کی فراہمی اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیسز کی سماعت جاری ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار آج ہفتے کے روز بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں وی آئی پی موومنٹ کیس کی سماعت جاری ہے جبکہ شاہ زیب قتل کیس،  صاف پانی کی فراہمی اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اور نجی میڈیکل کالجز سے متعلق کیسز کی سماعت بھی آج ہی کی جائے گی۔
گیارہ جنوری کو چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈبے کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں کیس کی سماعت ہفتے کو کراچی رجسٹری میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

گذشتہ ہفتے ہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس میں سول سوسائٹی کی درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔
شاہ زیب قتل کیس کے تمام ملزمان کی رہائی کے بعد سول سوسائٹی کی جانب سے چیف جسٹس کے پاس ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے سے اے ٹی سی کی دفعات نکالیں جس سے ملزموں کو فائدہ ہوا۔ شاہ رخ جتوئی جیسے ملزموں کو چھوڑا گیا تو معاشرے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے اس لیے چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کا نوٹس لے کر کیس کی دوبارہ سماعت کریں۔سول سوسائٹی کی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کیلئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔ لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کریں گے، جبکہ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بینچ میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہزیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی ضمانت پر رہا ہوگئے

شاہزیب قتل کیس: ملزم شاہ رخ جتوئی و دیگر کی ضمانت منظور

Spread the love

Comments are closed.