تازہ ترین
سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

کراچی:(15 اکتوبر 2018) سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 61 ہزار700 روپے ہوگئی ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافےکے بعد 52 ہزار 898 روپےہوگئی ہے۔ سونے کی قیمت میں حالیہ اضافہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے دیکھنے میں آیا ہے۔گذشتہ چند روز سے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا عمل جاری ہے جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔ عام انتخابات کے بعد ڈالر اور سونے کی قیمت میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن حالیہ عرصے میں ڈالر کی قیمت میں اچانک بہت زیادہ اضافے کے بعد سے سونے کی قیمت بھی متواتر بڑھتی جا رہی ہے۔گذشتہ ہفتے کے شروع میں سونے کی قیمت میں 1700 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 62 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخواہ کا بجٹ پیش کردیا گیا

راولپنڈی: سستے گھروں کیلئے جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top