تازہ ترین
سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ

کراچی (14 ستمبر 2017) سونے کی تولہ قیمت250روپے بڑھ کر 52 ہزار530 ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کے اضافے سے 1334 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 اور214 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے سبب کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 52 ہزار530 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر45 ہزار 42 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے770اور دس گرام چاندی کی قیمت 660 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

سونے کے ذریعہ کینسر کا علاج

Comments are closed.

Scroll To Top