تازہ ترین
سونا 400 روپے مہنگا، فی تولہ 67 ہزار 200 روپے کا ہوگیا

سونا 400 روپے مہنگا، فی تولہ 67 ہزار 200 روپے کا ہوگیا

کراچی:(11 جنوری 2019) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1294 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 67 ہزار 200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 57 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے870روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 754 روپے 71 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top