تازہ ترین
سوشل میڈیا اسٹارشام ادریس نے دوست فروگی نے منگنی کر لی

سوشل میڈیا اسٹارشام ادریس نے دوست فروگی نے منگنی کر لی

انٹرٹینمنٹ ڈیسک:(08 نومبر 2018) سوشل میڈیا کے معروف اسٹار اور یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے شہرت پانے والے شام ادریس اور ان کی دوست فروگی نے منگنی کر لی ہے۔

یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شام ادریس اور ان کی دوست فروگی پاکستان میں کافی مشہور ہیں جو کہ یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیو بلاگ اور پرمزاح ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

اب ان دونوں نے ایک دوسرے سے زندگی بھر کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا ہے جس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔دونوں نے اس بات کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انگوٹھی کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرکے کیا۔شام ادریس نے ٹوئٹر پر منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہانہوں نے منگنی کر لی اور وہ زندگی کا نیا باب شروع کرنے جا رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فروگی اس سے پہلے شام ادریس کی جانب سے شادی کی پیشکش متعدد بار مسترد کرچکی ہیں مگر اب آخرکار انہوں نے ہامی بھرلی۔ جوڑے نے پہلی بار فروگی کا اصل نام بھی بتادیا ہے جو کہ سحر ہے۔ اس بات کا اعلان شام ادریس نے اپنی منگنی والی ویڈیو میں ہی کیا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اگرچہ یہ دونوں پہلے بھی شادی کا جعلی اعلان کرچکے ہیں مگر مداحوں کو توقع ہے کہ اس بار یہ مذاق نہیں ہوگا۔شام ادریس کے یوٹیوب اکاؤنٹ کو 15 لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد افراد فالو کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار جسٹن بیبر نے ماڈل ہیلی بالڈوین سے منگنی کر لی

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے منگنی کرلی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top