تازہ ترین
سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر، قبلہ رخ کا تعین کر لیا گیا

سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر، قبلہ رخ کا تعین کر لیا گیا

ویب ڈیسک:(28 مئی 2018) دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں نے قطب نما کے بغیر خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کرلیا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی آج پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کی بالکل سیدھ میں آ گیا، جس کی مدد سے دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں نے قطب نما کے بغیر خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کیا ہے۔واضح رہے کہ سال میں 2 مرتبہ سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرتا ہے۔ آج 28 مئی کے بعد 15 جولائی کو بھی سورج دوبارہ کعبہ کے عین اوپرسے گزرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب

زائرین کو خانہ کعبہ کے طواف اور دیدار میں اب کوئی دقت نہ ہو گی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top