تازہ ترین
سوات: خوازہ خیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے 38 افراد زخمی

سوات: خوازہ خیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے 38 افراد زخمی

سوات (11 ستمبر 2017) ضلع سوات کے دور افتادہ علاقہ خوازہ خیلہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت38 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی افراد کے مطابق گزشتہ شام خوازہ خیلہ کے نواحی گاؤں شال پین میں یوسف شاہ نامی شخص کے گھر میں ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس دوران گھر کی چھت پر بچوں اور خواتین کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے چھت گرگئی جس کے نتیجہ میں بچوں اور خواتین سمیت 38 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقے کے سیکڑوں افراد امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں 6 خواتین تل بی بی، شمیم بی بی، شاداب بی بی، پروانہ بی بی، بشارت بی بی اور 8 سالہ عظمیٰ بی بی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جنہیں سول اسپتال خوازہ خیلہ میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

سوات میں کھلونا بم پھٹنے سے 5 بچے شدید زخمی

سوات: مالم جبہ سے مینگورہ آنے والی کار کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top