تازہ ترین
سوئس حکومت نے جے آئی ٹی کے دوسرے کا جواب بھی دیدیا

سوئس حکومت نے جے آئی ٹی کے دوسرے کا جواب بھی دیدیا

اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) سوئٹزرلینڈ حکومت نے پاناما جے آئی ٹی کے دوسرے خط کا جواب بھی دے دیا ہے۔ سوئس حکومت نے ایک خط یہ کہہ کر واپس کردیا کہ یہ جرمن زبان میں ہوناچاہئے تھا۔

تفصیلات کے مطابق سوئس حکومت نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی جانب سے لکھے گئے خطوط میں سے دوسرے خط کا جواب بھی دے دیا ہے، سوئس حکومت نے جواب میں خط پر اعتراضات اٹھائے ہیں، سوئس حکومت نے خط کے جواب میں لکھا ہے کہ اس خط کا جواب اس لئے نہیں دیا کیونکہ یہ جرمن زبان میں نہیں لکھا گیا تھا۔ سوئٹزرلینڈ کی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ خط کے ساتھ ضروری قانونی دستاویزات بھی لگائی جائیں۔

واضح رہے کہ پاناما کیس کی جےآئی ٹی نے سوئس حکومت سے خط میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے مشتبہ غیرقانونی اکاونٹس کی تفصیلات مانگی تھیں، جےآئی ٹی نے سوئس حکومت سے منی لانڈرنگ سے متعلق تفصیلات دینے کی درخواست بھی کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی لیگل ٹیم اب باہمی قانونی معاونت کے تحت سوئس حکام کو اس خط کا جواب دے گی۔

واضح رہے کہ سوئس حکومت کی جانب سے جےآئی ٹی کے پہلے خط کا جواب گزشتہ ہفتے ہی آگیا تھا۔ یاد رہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی جانب سے باہمی قانونی معاونت کے سلسلے میں اب تک 6 ممالک سے 17 جوابات آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

پاناما کیس کا فیصلہ محتاط ہوکر دیا، سپریم کورٹ

پاکستان اور سوئٹرزلینڈ کے درمیان بینکوں تک رسائی کیلئے تاریخی معاہدے پر دستخط

Comments are closed.

Scroll To Top