تازہ ترین
سوئس حکام  نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی

سوئس حکام نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی

لندن: (23 نومبر 2017) مہران مری کے بعد سوئس حکام نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست کو سوئس حکام نے خارج کر دیا، براہمداغ نے سات سال قبل سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی۔ گذشتہ برس جنوری میں ذرائع نے بتایا تھا کہ سوئس گورنمنٹ نے درخواست خارج کر دی ہے۔ اس سے قبل مہران مری کی بھی سیاسی پناہ کی درخواست سوئس حکام نے خارج کر دی تھی۔ براہمداغ بگٹی نے بھارتی شہرت حاصل کرنے کیلئے فیملی سمیت درخواست دے رکھی ہے لیکن بھارتی حکومت اسے چھپا رہی ہے۔ بلوچ رہنما پریس کانفرنس کے ذریعے اس کی تصدیق کرچکے ہیں۔

لندن میں پاکستان مخالف مہم میں مذکورہ بلوچ رہنما شامل ہیں۔ سوئٹزر لینڈ اور برطانیہ میں فری بلوچستان کی مذموم اشتہاری مہم چلانے پر پاکستانی حکومت نے شدید احتجاج بھی کیا تھا۔ جس سے سوئٹزرلینڈ کے بعد برطانیہ میں بلوچ رہنما کے خلاف گھیرا تنگ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی شہریت حاصل کرنے کیلئے براہمداخ نے تمام حدیں عبور کر لیں

براہمداخ بگٹی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ

Comments are closed.

Scroll To Top