تازہ ترین
سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے تک کھلے رہیں گے

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے تک کھلے رہیں گے

کراچی: (17 دسمبر 2018) سندھ بھر میں اب سی این جی اسٹیشنز آج صبح بند ہوں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں ایک ہفتہ سی این جی کی بندش کے بعد دو روز قبل ہی عوام فلنگ اسٹیشنز پر گیس فراہم کی گئی تھی۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں کہ صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز 16 دسمبر کی رات 8 بجے سے منگل کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔اس سے قبل گذشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے کہا تھا کہ آج رات 8 بجے سے سی این جی سیکٹر کو گیس بحال کر دی جائے گی۔ سندھ کی صنعتوں میں گیس کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملک بھر میں گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس کے بعد انڈسٹریل سیکٹر اور ایکسپورٹ سیکٹر ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سوئی سدرن کےساتھ لوڈ مینجمنٹ پر نظر رکھیں گے۔ سی این جی سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور اس گیس بند کم کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی سمیت سندھ بھر 6 روز سے بند سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

وزیر پیٹرولیم کا سندھ بھر میں آج رات 8 بجے سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان

وزیر پیٹرولیم کا سندھ بھر میں آج رات 8 بجے سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان

Comments are closed.

Scroll To Top