تازہ ترین
سندھ رینجرز کی خیرپور میں کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

سندھ رینجرز کی خیرپور میں کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

خیرپور:(13 جولائی 2018) خیر پور میں رینجرز نے کاروائی کرکے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں سندھ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم ذوالفقار علی شاہ لانی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایل ایم جی، دو ایس ایم جیز، بارہ پورڈبل بیرل، رپیٹر اور پستول شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے شراب کی 500 سے زائد بوتلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔ ملزم کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر تھی۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ رینجرزکی قمبر شہداد کوٹ میں کارروائی ،زخمی ملزم سمیت4 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

سندھ رینجرز کی کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top