تازہ ترین
سندھ حکومت کی 18 اعلیٰ پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش

سندھ حکومت کی 18 اعلیٰ پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش

کراچی: (14ستمبر 2018)سندھ حکومت نے کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں اٹھارہ اعلیٰ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ سروسز کی جانب سے پولیس سروس پاکستان کے اٹھارہ افسران کے خلاف کارروائی کے لیے اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کو خط لکھا گیا ہے جس میں ان افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

خط کے مطابق ان افسران میں سائیں رکھیو میرانی، خادم حسین رند، جاوید عالم اوڈھو، شرجیل کھرل، عبداللہ شیخ، جاوید جسکانی، اعتزاز گورایا، پیر محمد شاہ، پرویز چانڈیو، عثمان غنی اور ناصر آفتاب شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عمر فاروق سلامت، خالد کورائی، ظفراقبال، فداحسین شاہ، الطاف حسین لغاری، جنید شیخ اور امداد علی شاہ کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی انکوائری کمیٹی نے اٹھارہ افسران کو غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث قرار دیا، ان افسران پر غیر قانونی بھرتیوں سے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جب کہ بھرتیاں سکھر، لاڑکانہ اوربے نظیرآباد میں کی گئیں۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top