تازہ ترین
سندھ حکومت کا پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبرز لگانے كیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

سندھ حکومت کا پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبرز لگانے كیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کراچی: (16 اکتوبر 2018) سندھ حکومت نے پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبرز لگانے كے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ کابینہ نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ آر او پلانٹس اور پانی کی پندرہ سو اسکیمز پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی۔

  اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبرز لگانے كے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔ جے آئی ٹی نے جو معلومات مانگیں وہ فراہم کردی گئیں۔ یہ تاثر غلط ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کا تعلق سندھ حکومت سے ہے۔ سندھ حکومت تحقیقات کے ہر مرحلے پر تعاون کررہی ہے۔

مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت آئی جی بدلے تو تنقید کی جاتی ہے۔ پنجاب میں آئی جی خود لگا کر ہٹائیں تو کوئی بات نہیں کرتا۔ تھر میں 76 ہزار خاندانوں کو گندم فراہم کی جاچکی ہے، جبکہ مزید کام بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلزپارٹی کے چار ارکان سندھ اسمبلی نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث نکلے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top