تازہ ترین
سندھ اور پنجاب میں پولیس ریفارمز کی اشد ضرورت ہے، عمران خان

سندھ اور پنجاب میں پولیس ریفارمز کی اشد ضرورت ہے، عمران خان

کراچی (28 جنوری 2018) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں پولیس ریفارمز کی اشد ضرورت ہے۔ ہم نے خیبر پختونخوا میں اصلاحات کرکے پولیس کو غیر سیاسی بنایا اور اب کریمنل پروسیجر میں اصلاحات وفاقی حکومت کو بھیجی ہیں، امید ہے وہ مان لی جائیں گی۔

کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص اس وقت اتنا نڈر اور بے خوف نہیں ہوسکتا جتنا راﺅ انوار ہے۔ اس نے جتنے ان کاﺅنٹر کئے ہیں وہ اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ اس کے پیچھے طاقتور لوگ ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیں

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی پولیس میں کوئی زیادہ فرق نہیں۔ پولیس والوں کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ 2500پولیس اہلکار تو صرف رائے ونڈ میں ان کی حفاظت پر مامور ہیں۔ ڈولفن فورس بنا کر ایک نیا ڈرامہ کیا گیا۔

مردان میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے میں پولیس ریفارمز کا ہی نتیجہ ہے کہ متاثرین نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مدد کی اپیل نہیں کی کیونکہ لوگوں کو اپنی پولیس پر پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ کوئی بھی اتحاد نہیں ہوسکتا۔

وہ بھی اتنے ہی کرپٹ ہیں جتنا نواز شریف، بس اس کا طریقہ کار مختلف ہے۔ نواز شریف کی بحالی عدل اور عوامی اجتماعات میں عدلیہ کو نشانہ بنانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ان کو سیاسی شہید بنادیا جائے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگلے مہینے ان کو 300 ارب کی منی لانڈرنگ میں سزا ہونے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نقیب اللہ قتل کیس : آئی جی سندھ نے نئی تحقیقاتی کمیٹی بنادی

نقیب محسود کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کیلئے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج

Comments are closed.

Scroll To Top