تازہ ترین
سندھ اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب

سندھ اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب

کراچی: (11 اگست 2018) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کو ارسال کی تھی جس میں اسمبلی کا اجلاس 12 یا 13 اگست کو بلانے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے وزیراعلیٰ کی سمری منظوری کرتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کی صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا جبکہ وزارت اعلیٰ کا انتخاب یوم آزادی کے بعد طلب کیے جانے والے اجلاس میں ہوگا۔

دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو صبح 10 بجے طلب کیا ہے جہاں اسپیکر قومی اسمبلی نو منتخب ارکان قومی اسمبلی سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کے بعد اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدا یوان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چیئرمین عمران خان کوقائدایوان کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ حزب اختلاف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔ حزب اختلاف نے خورشید شاہ کو اسپیکر کے عہدے کیلئے بھی نامزد کیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم کے لئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔جبکہ خیبرپختونخوا کے گورنر نے نئی منتخب صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر کو صبح دس بجے پشاور میں طلب کیا ہے۔اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے نئے منتخب ارکان اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔اسمبلی ایوان کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر اور صوبے کے وزیراعلی کا انتخاب بھی کریگی۔

یہ بھی پڑھیے

قومی، سندھ اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس 13 اگست کو طلب

خیبرپختونخواہ کے رہنماؤں کا اجلاس بے نتیجہ ختم

خیبرپختونخواہ کے رہنماؤں کا اجلاس بے نتیجہ ختم

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top