تازہ ترین
‘ پاکستان کی پہلی شیدی رکن اسمبلی ‘تنزیلہ قمبرانی

‘ پاکستان کی پہلی شیدی رکن اسمبلی ‘تنزیلہ قمبرانی

کراچی:(13 اگست 2018) روایتی لباس میں ملبوس تنزیلہ شیدی کی سندھ اسمبلی میں دَم دار انٹری ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں اور ان کی برداری کیلئے آج خوشیوں بھرا دن ہے۔

تنزیلہ شیدی کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر نامزد ہوئی ہیں۔ ضلع بدین کے شہر ماتلی کی رہنے والی ہیں، چہرے پر مسرت اور کامیابی ہے۔ روایتی رنگین سراپے میں ان کی شخصیت جیسے اور نکھر سی گئی ہے۔

 یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

تنزیلہ شیدی کا کہنا ہے کہ ان کی نامزدگی درحقیقت شیدی کمیونٹی کی شناخت بن گئی ہے اور بلاول بھٹو زرداری کو یہ سہرا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے شیدیوں کو یہ مقام اور اعزاز دیا یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ جس طرح کولمبس نے امریکا کو دریافت کیا اسی طرح بلاول بھٹو نے شیدیوں کو۔سندھ اسمبلی میں آج پہلی بار دمک دار چہرے کے ساتھ حاضری لگانے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی تضاد نہیں کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں۔ آج تمام شیدی برادری کے حضرات کیلئے خوشی کا دن ہے، شیدیوں کو پاکستان میں زمین بھی ملی اور عزت بھی ملی۔

یہ بھی پڑھیے

بزرگ شہری عید کے پہلے دو دن ٹرین میں مفت سفر کرسکیں گے

پاکستان کے سدا بہار ملی نغنے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top