تازہ ترین
سندھ اسمبلی: جام خان شورو اور سہراب سرکی کو گٹکا کھانے پر ڈانٹ پڑگئی

سندھ اسمبلی: جام خان شورو اور سہراب سرکی کو گٹکا کھانے پر ڈانٹ پڑگئی

رپورٹ: وحید راجپر

کراچی (22 نومبر 2017) سندھ اسمبلی میں چیونگم اور گٹکا کھانے پر اسپیکر آغا سراج درانی نے جام خان شورو اور سہراب سرکی کو ڈانٹ پلادی۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا آج پھر اراکین سے الجھ پڑیں۔

اجلاس کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی نے صوبائی وزیر جام خان شورو اور پیپلز پارٹی کے رکن کو چیونگم اور گٹکا کھانے سے روک دیا۔ جام خان شورو وضاحتیں پیش کرتے رہے۔

تحریک انصاف کی سیما ضیا نے توجہ دلائو نوٹس پر بات کرنا چاہی تو حسب معمول ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا الجھ پڑیں۔ سیما ضیا کا کہنا تھا کہ اپنا لہجہ نرم رکھیں۔

محکمہ ترقی نسواں کے سوال و جواب کے موقع پر ایم کیو ایم کی ہیر سوہو نے ایوان کو توجہ دلائی کہ ایجنڈے میں محکمہ کا وزیر وزیراعلی کو دکھایا گیا ہے۔ کیا حکومت کے پاس اس محکمے کے لئیے کوئی خاتون رکن نہیں ہے؟ محکمے کی مشیر ارم خالد اراکین کے سوالات کے جواب دیتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور اسلام آباد کے ماہر ڈاکٹرز کی فہرست طلب کرلی

پی پی پی عام انتخابات میں پورے سندھ سے کلین سوئپ کرے گی، سعید غنی

Comments are closed.

Scroll To Top