تازہ ترین
سماجی کارکن گلالئی اسماعیل اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار

سماجی کارکن گلالئی اسماعیل اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار

اسلام آباد:(12 اکتوبر 2018) معروف سوشل ورکر گلالائی اسماعیل کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان میں نوجوانوں اور خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو ایف آئی اے کے حکام اسلام آباد کے ہوائی اڈے سے اپنے ساتھ لے گئے۔ ان کے والد کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

گلالئی اسماعیل لندن سے واپس پاکستان پہنچی تھیں اور انہوں نے ہوائی اڈے سے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وطن واپسی پر انھیں بتایا گیا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔گلالئی کا کہنا تھا کہ انھیں ایف آئی اے کے حکام اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں تاہم ایف آئی اے کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ حکام گلالئی سے کن معاملات پر تفتیش کر رہے ہیں اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں کیسے اور کس وجہ سے شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

وہاڑی میں 16 سالہ حافظ قرآن 4 روز سے لاپتہ

اے این ایف کی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، ‏ملزم گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top