تازہ ترین
سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کو تین برس مکمل

سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کو تین برس مکمل

ویب ڈیسک:(24 اپریل 2018) سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کو آج تین سال مکمل ہوگئے ہیں۔

چوبیس اپریل دو ہزار پندرہ کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے سبین محمود کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے سماجی کارکن سبین محمود جاں بحق اور ان کی والدہ زخمی ہوگئی تھیں، سبین کو پانچ گولیاں ماری گئی تھیں۔سبین محمود کراچی میں سول سوسائٹی کی ایک اہم کارکن کے طور پر جانی جاتی تھیں جو ڈیفنس کے علاقے میں ‘دی سیکنڈ فلور’ کے نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم کی سربراہ بھی تھیں۔

دوسری جانب کراچی کی مقامی حکومت نے سماجی کارکن سبین محمود کی خدمات کے باعث کرونگی انڈسٹریل ایریا کے نزدیک ایک شاہراہ کو سبین محمود روڈ کے نام سے منصوب کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top