تازہ ترین
سلمان مجاہد پر بلیک میلنگ کا الزام لگانے والی خاتون کی حکومت سے تحفظ کی اپیل

سلمان مجاہد پر بلیک میلنگ کا الزام لگانے والی خاتون کی حکومت سے تحفظ کی اپیل

کراچی: (14 فروری 2018) سلمان مجاہد پر بلیک میلنگ کا الزام لگانے والی علینہ نے حکومت سے فی الفور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ علینہ کا کہنا ہے کہ میڈیا کے سامنے آؤں گی اور تمام حقائق سے پردہ اٹھاؤں گی۔

پی ایس پی چھوڑنے والے اور ایم کیوایم پاکستان میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے والے سلمان مجاہد بلوچ کی پریشانیاں ختم نہ ہوسکیں۔ رکن اسمبلی پر زیادتی اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کرنے والی خاتون علینہ نے تمام حقائق سے پردہ اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

علینہ نے کہا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ ایک درندہ صفت انسان ہے جس کے خلاف کارروائی سے پہلے مجھے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے سلمان مجاہد بلوچ سے 40 لاکھ روپے لینے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان مجاہد کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

علینہ نے مزید کہا ہے کہ میڈیا کے سامنے آکر سلمان مجاہد بلوچ کے تمام حقائق سے پردہ اٹھاؤں گی اور ایف ائی آر بھی درج کراؤں گی۔

خاتون کا سلمان مجاہد پر جنسی زیادتی کا الزام

گذشتہ روز رکن اسمبلی اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ سلمان مجاہد کے خلاف دو شکایات سامنے آئی تھیں۔ پہلے پی ٹی آئی کارکن پر تشدد کا الزام لگا اور بعد میں لڑکی کی عصمت دری کا کیس سامنے آگیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے پارلیمنٹ کے ہوسٹل میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اب اسے مسلسل بلیک میل کررہے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

رکن قومی اسمبلی کے خلاف خاتون انسانی حقوق کی تنظیم صارم برنی ٹرسٹ جاپہنچیں اور مدد کی درخواست کی۔ جس پر صارم برنی خاتون کے ہمراہ سٹی کورٹ گئے اور ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دے دی۔

ادھر سلمان مجاہد نے اپنا دفاع کرتے ہوئے الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے لڑکی کے خلاف بھی ایف ائی آر درج کروا دی ہے۔

سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف مقدمہ درج

اس سے قبل گذشتہ شب ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر شہری کو مبینہ طور پر اسلحہ سے دھمکانے کے الزام پر پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کی مدعیت میں گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے کارکن احسن علوی نے الزام عائد کیا کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو کے قریب میری گاڑی سامنے آنے پر سلمان مجاہد بلوچ اپنی سیاہ رنگ کی گاڑی سے باہر آئے اور اسلحے کے زور پر ہراساں کیا۔

واقعے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما خرم شیز زمان علی زیدی اور عمران اسماعیل گزری تھانے پہنچے اور سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسمائیل کا گزری تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو دربارہ یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

دوسری جانب سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل ان کے خلاف ذاتیات پر اتر آئے ہیں۔ ایک نجی چینل پر پروگرام کے دوران تلخ کلامی ہوئی اور اسے بڑھا کر اس نہج تک لایا گیا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 

یہ بھی پڑھیے

خاتون کا سلمان مجاہد پر جنسی زیادتی کا الزام

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف مقدمہ درج

 

Comments are closed.

Scroll To Top