تازہ ترین
سلمان شہباز نے نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کرادیا

سلمان شہباز نے نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کرادیا

لاہور: (10 اکتوبر 2018) آشیانہ اقبال کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سلمان شہباز کو سوالنامہ بھی دیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آشیانہ اقبال کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے تحقیقات کیلئے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو طلب کیا گیا تھا جس پر انہوں نے پیش ہو کر نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے سلمان شہباز کو سوالنامہ بھی دیا جس میں ان کے ذرائع آمدن اور اثاثہ جات سے متعلق سوالات بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان شہباز کو بلانے کا مقصد ان کا شریف خاندان کے کاروبار میں شہباز شریف کی نمائندگی کرنا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر شہباز شریف کے دوسرے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بھی جلد طلب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

سلمان شہباز نیب لاہور میں پیش

سلمان شہباز نے نیب میں پیشی کے حوالے سے ابتدائی دستاویزات تیار کرلیں

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top