تازہ ترین
سلمان خان کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج

سلمان خان کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج

ممبئی:(13 ستمبر 2018)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم’لوراتری‘ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ریاست بہار میں اداکار ان کے بہنوئی آیوش شرما سمیت 7 دیگر افراد کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔بہار کے علاقے مظفرپور کی مقامی عدالت نے سلمان خان، آیوش شرما اور اداکارہ وارینا حسین سمیت 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے سلمان خان اورفلم کے خلاف عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فلم کا نام ’لوراتری‘سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئےاور مذہبی تہوار کا مذاق اڑایا گیا ہے۔دوسری جانب رواں سال کے ابتداء میں انتہا پسند ہندو جماعت وشوا ہندو پریشد کے سربراہ آلوک کمار نے بھی فلم کے ٹائٹل پر اعتراض اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ ہم فلم کو کسی بھی سینما گھر میں ریلیز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی ہندو کے جذبات مجروح ہوں۔

واضح رہے کہ فلم’لوراتری‘سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کی ڈیبیو فلم ہےجو 5 اکتوبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت کی مہنگی ترین فلم ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ کا ٹیزر جاری، شائقین نا خوش

شاہ رخ خان مارول سپرہیرو سیریز کا حصہ بنیں گے؟

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top