تازہ ترین
سلمان خان کی نئی فلم بھارت کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

سلمان خان کی نئی فلم بھارت کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

نئی دہلی: (25 جنوری 2019) بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم بھارت کا ٹریلر ریلیز ہوگیا جس میں وہ مختلف کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں سلمان خان، کترینہ کیف مرکزی جبکہ تبو، ڈیشا پٹنی، سنیل گرور اور جیکی شرف بھی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی ٹیگ لائن ’ایک شخص کی زندگی اور قوم کا اتحاد رکھی گئی۔ فلم کا ٹریلر بھارت کے یوم جمہوریہ سے ایک روز پہلے ریلیز کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سلمان خان اس ٹریلر میں نیوی افسر، کان کن، سرکس میں بائیک چلانے والے شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایک منٹ کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان نے اپنے ساتھ کوئی اور سر نیم نہیں بلکہ بھارت جوڑا، ویڈیو میں سلمان خان کے علاوہ کسی اور کردار کو نہیں دکھایا گیا۔

بھارت فلم 2014 میں ساؤتھ کوریا میں بننے والی فلم اوڈی ٹو مائی فادر کی کاپی ہے۔ یاد رہے کہ فلم بھارت رواں سال عید الفطر پر پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top