تازہ ترین
سلمان خان کنگنا رناوت اور ایکتا کپور سے ناراض

سلمان خان کنگنا رناوت اور ایکتا کپور سے ناراض

ممبئی (12 مارچ 2018) بالی وڈ اسٹار سلمان خان اجازت کے بغیر فلم کا نام استعمال کرنے پر کنگنا رناوت اور فلمساز ایکتا کپور سے ناراض ہوگئے۔

سلمان خان نے 2017 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے لیے پہلے ’مینٹل‘ نام کی رجسٹریشن حاصل کر رکھی تھی لیکن انہوں نے بعد میں فلم کا نام ’ٹیوب لائٹ‘ استعمال کیا۔Image result for Kangana Ranaut and Ekta Kapoorاداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم کا نام ’مینٹل‘ تجویز کیا تھا جس کے لیے انہوں نے فلم ایسوسی ایشن سے اجازت کے لیے درخواست دی تو انہیں علم ہوا کہ یہ نام سلمان خان فلمز کے نام پر رجسٹرڈ ہے جس پر انہیں سلو میاں سے رابطہ کرنے کا کہا گیا۔

اداکارہ نے ابتدا میں فلم کے نام کے لیے سلمان خان سے مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب انہوں نے سلو میاں کی اجازت کے بغیر ہی نام استعمال کرکے ان کی ناراضی مول لے لی ہے۔Image result for Kangana Ranaut

اداکارہ کنگنا رناوت اور فلمساز ایکتا کپور نے فلم کے نام ’مینٹل‘ کی اجازت لینے کے بجائے نام کا استعمال شروع کردیا ہے اور فلم کے کئی تشہیری پوسٹر بھی جاری کیے ہیں جس نے سلو میاں کو آگ بگولہ کردیا ہے۔

سلمان خان کی ناراضی کسی بھی اداکار و اداکارہ حتیٰ کے فلمساز کے لیے بھی نیک شگون نہیں ہے کیوںکہ انہیں ناراض کرنے والے کئی فنکاروں کا کیریئر زوال کا شکار ہوا ہے۔Image result for Aekta Kapoorاس معاملے کی تصدیق سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے بھی کردی ہے۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے ایکتا کپور کو یہ ٹائٹل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے انہوں نے ہم سے پوچھا ہے۔

ایکتا کپور کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’مینٹل ہے کیا‘ میں کنگنا رناوت اور راج کمار راؤ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سری لنکا کے حکومت کا مسلمانوں کے خلاف حملوں کی تحقیقات کرانے کا اعلان

لندن: برطانیہ میں رواں سال 3 اپریل کو مسلمانوں پر حملوں کا منصوبہ

Comments are closed.

Scroll To Top