تازہ ترین
سلمان خان اور پرینکا چوپڑا 9 برس بعد ایک ساتھ دکھائی دیں گے

سلمان خان اور پرینکا چوپڑا 9 برس بعد ایک ساتھ دکھائی دیں گے

ممبئی: (28 اگست 2017) بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان 9 سال کے طویل وقفے کے بعد پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے۔ سلمان خان اور پرینکا چوپڑا بڑے پردے پر آخری بار 2009ء میں جلوہ گر ہوئے تھے۔بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اور پرینکا چوپڑا 9 برس کے طویل وقفے کے بعد بڑے پردے پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ فلم ’’ریس‘‘  کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار کیلئے سلمان خان نے حامی بھرلی ہے۔ اس فلم میں اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔

اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ برس ہوگا، جبکہ فلم 2019ء میں ریلیز کی جائے گی۔

سلمان  خان اور پر یانکا چوپڑا آخری مرتبہ 2009ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’گاڈ تسی گریٹ ہو‘‘میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی، سلمان خان نے ڈسٹری بیوٹرز کے نقصان کا ازالہ کردیا

سلمان اورپرینکا کی ایک خواہش

 

Comments are closed.

Scroll To Top