تازہ ترین
سعودی وزیر خارجہ کا ایران پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام

سعودی وزیر خارجہ کا ایران پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام

ریاض: (10 نومبر 2017) سعودی وزیر خارجہ عادل الجیبر نے ایران پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام لگادیا ہے۔ انہوں نے دہشتگردی میں معاونت پر ایران پر پابندیوں کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

سعودی عرب اور حوثیوں باغیوں میں جاری جھڑپوں کے بعد ایران اور سعودی کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے جو میزائل داغا گیا وہ ایرانی ساختہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے یہ اقدام جنگ ہے، ہم امید کرتے ہیں ایسا نہ ہو۔

عادل الجبیر نے ایران پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام لگایا اور عالمی اداروں سے ایران پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے پر کہا کہ ایران کے ساتھ کیا گیا معاہدہ کمزور تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب میں 100 ارب ڈالر کی کرپشن کا انکشاف

سعودی عرب، کویت، یواےای، بحرین کااپنے شہریوں کو لبنان سے نکلنے کا مشورہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top