تازہ ترین
سعودی عرب کا بلوچستان کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان

سعودی عرب کا بلوچستان کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان

ویب ڈیسک:(10 ادست 2018) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور سعودی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے طلبا کو 50 وظائف دینے کا اعلان کر دیا۔

سینیٹ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور نواف بن سید المالکی کے درمیان ملاقات ہوئی جہاں دوطرفہ امور اور عالمی بقائے امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سطح کے طلبا کو وظائف دیے جائیں گے جس کے تحت تمام تعلیمی اخراجات سعودی حکومت برداشت کرے گی۔Related imageان کا کہنا تھا کہ طلبا کو ماہانہ اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پاک-سعودیہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے گیارھویں سیشن میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے اتفاق کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک نے سائنٹیفک ریسرچ، اسکالرشپس کا تبادلہ، طبی تعلیم اور میڈیکل اسٹاف کے تجربات کا تبادلہ اور طلبا کے تعلیمی دوروں پر اتفاق کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام پاکستانی مینگو فیسٹول کا انعقاد

جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں جاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top