تازہ ترین
سعودی عرب میں طوفان بادوباراں، مکہ المکرمہ اوردیگرشہروں میں اندھیرا

سعودی عرب میں طوفان بادوباراں، مکہ المکرمہ اوردیگرشہروں میں اندھیرا

جدہ: (12 فروری 2018) سعودی عرب میں مٹی کے طوفان کے باعث مکہ المکرمہ اور دیگر شہروں میں اندھیرا چھا گیا۔ طوفان بادوباراں پر تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔ عوام سے کہا گیاہے کہ وہ ڈرائیونگ احتیاط سے کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق مٹی کے طوفان کے بعد مکہ المکرمہ،جدہ اور دیگر شہروں میں اندھیرا چھا گیا۔ عوام کو سانس لینے اور گاڑی چلانے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے ۔ ڈرائیورز اور گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ گاڑی چلانے میں احتیاط برتیں۔ حکام کے مطابق چھیتس کلو ناٹ کی رفتار سے مٹی کا طوفان صبح گیارہ بجے کے بعد آیا۔ طوفان سے ہزاروں شہری متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

کانگو: طوفانی بارش اور سیلاب سے 48 افراد ہلاک

طوفان ایلی نور فرانس اور برطانیہ کے ساحلوں سے ٹکرا گیا

Comments are closed.

Scroll To Top