تازہ ترین
سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کی مہم جاری، گرفتاریوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کی مہم جاری، گرفتاریوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی

ریاض: (10 نومبر 2017) سعودی عرب میں جاری انسداد بدعنوانی کی مہم کے دوران مزید گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ عام شہریوں نے کرپشن کے خلاف مہم کو سراہا ہے۔

سعودی عرب میں اینٹی کرپشن مہم کے ساتویں روز پولیس نے دفاتر، رہائش گاہوں اور مارکیٹوں پر چھاپے مارے۔  اس دوران مزید گرفتاریاں عمل میں آئیں، جس کے بعد گرفتار شدگان کی تعداد 600 سے تجازو کرگئی ہے۔سعودی عرب کے اٹارنی جنرل مجیب السعود نے ریاض سے جاری  بیان میں کہا ہے کہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار 208 شاہی خاندان کے افراد اور موجودہ و سابق سرکاری عہدیداران میں 7 کو رہا گردیا گیا ہے، جبکہ 201 سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ باضابطہ طور پر گرفتار کیے گئے 201 افراد سے آمدن کے ذرائع معلوم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے عام شہریوں نے بدعنوانی کے خلاف مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف کارروائی پر انہیں دلی خوشی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب میں 100 ارب ڈالر کی کرپشن کا انکشاف

گیارہ شہزادوں کی گرفتاری بدعنوانی کیخلاف مہم کا محض آغاز ہے

 

Comments are closed.

Scroll To Top