تازہ ترین
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر غور

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر غور

کراچی (13 فروری 2018) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ عالمی جریدے کے مطابق تینوں ممالک حتمی منصوبہ جلد ہی پیش کریں گے۔

عالمی جریدے کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے اہم نمائندوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر غور ہو رہا ہے۔

تینوں ممالک اس حوالے سے حتمی منصوبہ جلد پیش بھی کرنے والے ہیں جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات کی وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ممالک پاکستان میں ٹیکسٹائل، زراعت اور ادویات کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب میں طوفان بادوباراں، مکہ المکرمہ اوردیگرشہروں میں اندھیرا

پاک سعودی مشترکہ بحری مشق کا ہاربر فیز اختتام پذیر

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top