تازہ ترین
سعودی عرب اندرونی معاملات میں مداخلت پر کینیڈا سے ناراض

سعودی عرب اندرونی معاملات میں مداخلت پر کینیڈا سے ناراض

ریاض:(06 اگست 2018) سعودی عرب نے اندرونی معاملات میں مداخلت پر کینیڈا سے تعلقات معطل کر دیئے ہیں۔

سعودی عرب نے کینیڈا سے سفیر واپس بلالیا ہے جبکہ کینیڈین سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر چوبیس گھنٹے میں سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔سعودی عرب نے کینیڈا سےتمام تجارت اور نئی سرمایہ کاری معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔

اس سے قبل کینیڈا نے سعودی عرب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی قید ختم کر کے رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ سعودی عرب نے بلاگر رائف بدوی کے بعد گزشتہ ہفتے ان کی بہن ثمر بدوی کو گرفتار کیا تھا۔ ثمر بدوی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت پر تنقید کے الزام میں رائف بدوی دو ہزار بارہ سے سعودی قید میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب کا افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے عالمی کانفرنس کا انعقاد

امریکی صدر کا سعودی عرب کے فرمانروا سے ٹیلیفونک رابطہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top