تازہ ترین
سعودی صحافی کی گمشدگی پرخاموش رہنا ممکن نہیں، اردوان

سعودی صحافی کی گمشدگی پرخاموش رہنا ممکن نہیں، اردوان

انقرہ:(11 اکتوبر 2018) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کےمعاملے پرخاموش رہنا ممکن نہیں، یہ کوئی عام معاملہ نہیں ہے۔

ترک میڈیاکےمطابق ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے ہنگری سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے سعودی صحافی کی گمشدگی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کے ہر پہلو کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے سعودی قونصلیٹ کے صحافی کی واپسی کی فوٹیج نہ ہونے کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ سعودی قونصلیٹ کے باہر کوئی کیمرہ سسٹم نہ ہو۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبرکو ترکی میں واقع سعودی قونصلیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی پر تشویش ہے، امریکی صدر

یورپ، برطانیہ، امریکا،اقوام متحدہ کی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی مذمت

Comments are closed.

Scroll To Top