تازہ ترین
سر سید احمد خان کی 200 ویں سالگرہ

سر سید احمد خان کی 200 ویں سالگرہ

ویب ڈیسک:(17 اکتوبر 2018) برصغیر پاک و ہند کے مشہور مصنف ماہر تعلیم اور مصلح اور دو قومی نظریے کے بانی سر سید احمد خان کی آج دو سو ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے سر سید احمد خان کی 200 ویں سالگرہ پر ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی پچاس روپے کا سکہ جاری کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سرسید احمد خان انیسویں صدی کے مفکر ، ماہر تعلیم اور مسلمان مصلح تھے جنہوں نے برصغیر پاک و ہند میں دو قومی نظریے کا ابتدائی تصور پیش کرتے ہوئے مسلمانوں میں شعور بیدار کیا۔

سرسید احمد خان کی جدوجہد کے ثمرات 1947 میں پاکستان کی صورت میں سامنے آئے اور مسلمانوں کو ایک علیحدہ ریاست نصیب ہوئی جہاں وہ آزادانہ عبادات کرسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج سرسید احمد خان کی 200ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کی خدمات کے اعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا یہ یادگاری سکہ بینک سروسز کارپوریشن کے تمام دفاتر سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سکہ تانبے ، نکل، قطر کی دھاتوں کو ملا کر بنایا گیا ہے۔جس میں تانبا 75 فیصد اور نکل کی مقدار 25 فیصد ہے۔ سکے کا قطر 30 ملی میٹرہے۔ سکے کا وزن 13.5 گراہم ہوگا۔سکے کے سامنے والے حصے پر ہلال اور پانچ کونوں والے ستارے کا ابھرتا ہوا ڈیزائن ہے، جس پر بیرونی کنارے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے الفاظ درج ہیں۔

اسی طرح پشت پر سرسید احمد خان کی تصویر ہے جس پر اُن کی پیدائش 1817 تا 2017 کے ساتھ 200ویں سالگرہ کے الفاظ کندہ ہیں

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کااعزازی سکہ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کااعزازی سکہ جاری کردیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top